فوڈ اتھارٹی کے چھا پے ،ناقص اور غیر معیاری پاپڑ ،جوس بنا نے والی فیکٹری سیل ‘50ہزار جر ما نہ
چوک سرورشہید(نا مہ نگار )گزشتہ شب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیم نے اڈا ریاض آباد پر نعمان سویٹس اینڈ بیکرز کی فیکٹری پر چھا پہ مارا ،فیکٹری میں صفائی کا ناقص انتظام تھا ،جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ ،تو شہ ، جو س وغیرہ بنا نے پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا اور فیکٹری مالک کو موقع پر 50ہزار جر ما نہ بھی کر دیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھ کر دوسرے دکاندار دکانیں بند کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔