دہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس پنجاب نہیں بلکہ وفاقی اور سندھ حکومتوں نے دیئے: شہباز شریف
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلوں میں بہتر ہے۔ رحمن ملک کی باتوں کا جواب دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ وہ بلوچستان کے رہنما لشکری ریئسانی کی قیادت میں 22 رکنی وفد کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر رائے ونڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس پنجاب حکومت نے نہیں بلکہ وفاقی اور سندھ حکومتوں نے دیئے ہیں۔ رحمن ملک کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہے لہٰذا انہیں ناقابل اعتبار سمجھتے ہوئے ان کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔