کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3مسافر جاں بحق، درجن سے زائد زخمی

 کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں اوتھل کے قریب آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 3 مسافر جاں بحق اور درجن سے زائد رزخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اوتھل میں وایارو کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔چند مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ 10زخمیوں کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ کوچ میں28 مسافر سوار تھے اور آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم حادثے میں مزیداموات کا خدشہ ہے۔خدشہ ظاہر کیا گیا کہ مسافر کوچ میں آگ پٹرول لے جانے والی موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے لگی ہے۔

ای پیپر دی نیشن