بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار، بدچلنی کے شبہ پر مارا، شوہر کا اعتراف
لا ہور (نامہ نگار )گرین ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ ہفتے قتل ہو نے والی فریدہ کے قتل میں ملوث ملزم کو پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کو اس کے خاوند نے بدچلنی کے شبہ پر قتل کیا 30سالہ فرید ہ بی بی کی گھر سے نعش برآمد ہو ئی تھی ۔ پو لیس نے خاوندآ صف کو شامل تفتیش کیا تو اس نے دوران تفتیش اعترا ف کر لیا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ تین سال قبل دونو ں کی شاد ی ہو ئی تھی۔