ترقیاتی پروگرام‘ وزارت منصوبہ بندی نے 6 ماہ میں 1166 ارب 25 کروڑ کے فنڈ جاری کئے
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2013-14ء پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 166ارب 25کروڑروپے فنڈز جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ مالی سال کے لئے مختص مجموعی رقم 540 ارب روپے پی ایس ڈی پی میں رکھے ہیں ۔جولائی سے لے کر دسمبر 2013 تک پا کستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے پی ایس ڈی پی میں52300ملین روپے سے زائد رکھے گئے جس میں اب تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے منصوبوں کے لئے33311 ملین روپے جاری کئے۔ جبکہ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 750 ملین روپے میں سے306ملین جاری کئے گئے ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مختص رقم 18490 ملین روپے میں سے7396 ملین روپے جاری کئے ،جبکہ لاء جسٹس اور پارلیمانی امور کیلئے مختص مجموعی رقم2363.974 ملین روپے میں سے 740ملین روپے جاری کئے ہیں۔ حکومت نے مالی سال 2013-14 کے لئے پورے ملک میں صحت کی سہولیات کیلئے مختص رقم 25739.199 ملین روپے میں سے 10504.797ملین روپے جاری کئے ہیں ۔حکومت نے مالی سال 2013-14 کے پی ایس ڈی پی میں مختص رقم30964.894 ملین روپے میں سے 11446.858 ملین روپے ریلوے ڈویژن کیلئے جاری کئے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے مالی سال کے لئے مختص رقم 63038.619 ملین روپے میں20029.901ملین روپے جاری کئے ہے اسی طرح پانی اور بجلی ڈویژن کیلئے مختص رقم 57840.211 ملین روپے میں سے16032.505 ملین روپے جاری کئے۔جبکہ فنانس ڈویژ ن کے لئے مختص رقم 13105.797 ملین روپے ملے میں سے 2520.718 روپے ، جبکہ ادارہ برائے بحالی قدرتی آفات و زلزلہ متاثرین کے لئے مختص رقم 10000 ملین روپے میں سے 4538ملین روپے جای کئے ۔ دریں اثناء ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے17.263 ملین روپے جاری کئے گئے جبکہ حکومت نے ملک میں کامرس کے لئے مختص رقم میں سے 841 ملین روپے میں سے 316.400 ملین روپے جاری کئے ،جبکہ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن کے لئے مختص رقم 5237 ملین روپے میں سے 179.526 ملین روپے جبکہ کیبنٹ ڈویژن کے لئے مختص رقم 2179.800 ملین روپے میں سے962.813 ملین روپے جاری کئے ،اے جے کے بلا ک کے لئے مختص رقم میں سے 19992 ملین روپے میں سے 5360.800 ملین روپے جاری کئے ۔حکومت نے مالی سال 2013-14 واپڈا کے لئے مختص رقم 51543.425 ملین روپے میں سے 32141.170 ،جبکہ سیفران / فاٹا کے لئے مختص رقم میں سے 18500 ملین روپے میں سے 9053 ملین جاری کئے ۔گلگت بلتستان کے لئے مختص رقم میں سے 9598ملین روپے میں سے 4471.200 ملین روپے جاری کئے ۔حکومت نے مالی سال کے انڈسٹریز ڈویژن کے لئے 281.439 ملین روپے جاری کئے ،وزارت داخلہ ڈویژن کے لئے مختص رقم6259.166 ملین روپے میں سے 2441.284 ملین روپے جاری کئے ہے ۔پٹرولیم وقدرتی وسائل کے لئے 20 ملین روپے،منصوبہ بندی وترقیات ڈویژن کیلئے157.710 ملین روپے جاری کئے۔سائنس وٹیکنالوجی ڈویژن کے لئے 868.042 ملین روپے ،سپارکو کے لئے 77.864 ملین روپے،ٹکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 126 ملین روپے جای کئے۔ ۔شماریات ڈویژن کے لئے 74 ملین روپے ،ریونیو ڈویژن کے لئے 111.732 ملین روپے ،پروڈکشن ڈویژن کے لئے 440 ملین روپے،پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 65.500 ملین روپے ،پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 122.400 ملین روپے ،قومی ورثہ ویکجہتی ڈویژن کے لئے 4.800 ملین روپے ،صوبائی بین الوزارتی ڈویژن کے لئے 91.859 ملین روپے ،نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 68.694 ملین روپے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 151.340 ملین روپے ،انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 107.091 ملین روپے ،ہیومن رائٹس ڈویژن کے لئے 15.600 ملین روپے جاری کئے ہیں ۔حکومت نے مالی سال کے لئے ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 382.200 ملین روپے ،فارن افئرز ڈویژن کے لئے 75.272 ملین روپے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 15.879 ملین روپے ،اکنامک افئیرز ڈویژن کے لئے 20.906 ملین روپے ،ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 499.700 ملین روپے جبکہ ڈیفنس ڈویژن کے لئے 129.660 ملین روپے ،کمیو نکیشن ڈویژن کے لئے 28.009 ملین روپے ،موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 17.913ملین روپے اور وفاقی ادارہ برائے ترقیاتی ڈویژن کے لئے 568.865 ملین روپے جاری کئے ہیں ۔وزارت منصوبہ بندی کمیشن ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تخت فنڈز جاری کر رہاہے پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 20 فی صدجبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30فی صدرکھا ہے ۔