کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا: ظہیر الحسن
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یار سول اللہ حلقہ این اے 133 کے امیدوار پیر سید ظہیر الحسن بخاری، پی پی167 کے امیدوار پروفیسر فیاض مقصود نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ ’’لاالہ الااللہ‘‘ کا ہے ہمارے حکمران بھارتی حکمرانوں سے اپنی یاریاں چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی آواز بلندکریں کیونکہ ہندو بنیا ہمارا کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتا مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کا خون رنگ لانے والا ہے اور آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی محمد جمیل رضوی ، علامہ ناصر عباس، قیصر ظہور گوندل ،چاند ظفر ورک ،انور گجر، سید فرحان شاہ ودیگربھی موجودتھے۔