وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے ای این بیل کی پرفارمنس پر پانی پھیر دیا
لندن(آئی این پی) انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے ای ین بیل کی پرفارمنس پر پانی پھیر دیا۔ای این بیل نے برمنگھم بیئر کی جانب سے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 1911 رنز بنانے کا جوناتھن ٹروٹ کا ریکارڈ تو توڑا مگر ان کے 51بالز پر 65 رنز ٹیم کیلئے ناکافی ثابت ہوئے،ٹیم مقابلہ16رنز سے ہار گئی۔ اگرچہ گرانٹ ایلوئٹ نے بھی 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر ڈربی شائر کو 9 وکٹ پر 143 رنز تک محدود کیا، مگر وہاب ریاض کی 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں بیئرز کے قدم 9 وکٹ پر 127 رنز پر روکنے کیلئے کافی ثابت ہوئیں۔