رینجرز نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا
کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز کے انسدادِ دہشت گردی ونگ میں منعقدہ تقریب میں برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوا لے کر دیا گیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مالکان کے حوالے کئے جانے والے سامان میں ایک کار ‘ دو موٹر سائیکلیں اور بارہ موبائل فون شامل ہیں جو مختلف کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے برآمد کیئے گئے تھے۔
رینجرز حوالے