طالبان سے مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں: نثار، ڈرون روکنے کی شرط کے سوال پر جواب
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے طالبان سے مذاکرات سے پہلے ڈرون حملے روکنے کی شرائط کے سوال پر کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کے گھر آئے تو صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات سے پہلے ڈرون حملے روکنے کی شرائط پر آپ کا کیا موقف ہے۔