اچھے حکمران منتخب کرنے کیلئے قرآن ہمیں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے : فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سر پر ہیں ہر امیدوار ووٹ کےلئے اپنا کردار اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ووٹروں کےلئے ووٹ دینا مسئلہ بنا ہے کہ کسے ووٹ دیں۔ اس سلسلے میں قرآن کریم میں واضح احکامات موجود ہیں۔ کہ ان لوگوں کو اپنا امیر مقرر کرو جو اچھائی کی ترغیب دینے والے ہوں اور برائی سے روکنے والے ہوں۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ کو جب خلیفہ مقرر کیا گیا تو انہوں نے ایک خطبہ ارشاد فرمایاتھا @۔ ان کا خطبہ ہی ہمیں کمل رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ ہم کیسے حکمرانوں کو منتخب کریں۔