پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) سروسز سکول سسٹم باٹا پور کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے اقراءروضة الاطفال شام نگر نیو چوبرجی پارک، مدرسہ جامعہ سرفراز حمید پارک اچھرہ، القلم ہائی سکول مغلپورہ، ارقم ہاﺅس پبلک بوائز ہائی سکول مغلپورہ، اقراءماڈل ہائی سکول کاہنہ نو اور آر ایس اے کیپیٹل سکول گلستان کالونی چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 475 تھی۔