مسلم لیگ (ن) نے عوام کے دل جیت لئے ہیں: میاں ہیرا
لاہور (خصوصی رپورٹر) یو سی 21 کے سابق صدر و کونسلر میاں ہیرا نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف اور مجتبٰی شجاع کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں میاں حمزہ شہبازشریف کا اپنی رہائش گاہ پر آنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔