غیر معیاری پروڈکشن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹ سیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری پروڈکشن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹ سیل کردئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کردیںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،زنگ آلود مشینری کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر یاسر سوڈا واٹر پلانٹ کوسیل کر دیااسی طرح جہلم میں چیکنگ کے دوران غیر معیاری پروڈکشن ،سٹوریج کے نامناسب انتظامات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر درانی بریڈ شوارما کو سربمہر کیا گیا علاوہ ازیں راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اورپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر63,000کے جرمانے عائد کیے گئے