گوگل کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات روکے، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہینوم گبرائسس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ سرچ انجن گوگل کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور غلط معلومات روکنے پر کام کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ اس اجلاس میں چین میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔ گبرائسس کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، ٹین سینٹ اور ٹک ٹوک نے اس وبا کے حوالے سے غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔