ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا33واں ا جلاس, ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا.  یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے.یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی جائے گی.ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا.
امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے شہری آن لائن 100ڈالر ادا کر کے لائسنس بنواسکیں گے.سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری.
طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے .پنجاب کابینہ نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی ا لاٹ کرنے کے لئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دے دی ..چولستان میں 3لاکھ44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کافیصلہ،ہر کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی.جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد، کابینہ نے قیدیوں کے لئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی.پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری.انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے لئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری .ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجب طیب اردوان ہیلتھ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری.پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ.
ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیززمیں جنوبی پنجاب کے لئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا.لاہور اور بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے وائس چانسلرزکی سلیکشن کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری,پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے پالیسی فریم ورک کی منظوری. پنجاب سپیشل پریمیسز(پریزرویشن) آرڈیننس 1985ء کے تحت باغ جناح کو خصوصی حیثیت دینے کی منظوری.باغ جناح کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد ,چنیوٹ کے تاریخی عمر محل کا انتظام بھی والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد ,پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974ء کے تحت شوٹنگ لائسنس اور فیس پر نظر ثانی کی منظوری,گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا پوٹھوہار کیمپس قائم کرنے کی منظوری, نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ موٹروہیکلز رجسٹریشن کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری,اجلا س میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور ونجکاری کے 10ویں اور 11ویں اجلاس  کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی.صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اعلیٰ حکام اور متعلقہ سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت

ای پیپر دی نیشن