بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے سو دن میں ملک کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کے حوالے سے اپنی سمت کا تعین کر دیا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے پہلے سو دن کے دوران صاف سرسبز پاکستان، دس ارب پودوں کی شجرکاری، 50لاکھ گھروں کی تعمیر، کفایت شعاری مہم، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور بدعنوانی کی روک تھام کے لئے اقدامات سمیت متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے فنڈ اور پانی کی تقسیم سمیت صوبے میں مختلف مسائل کے حل کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین پارلیمانی جمہوریت کے لئے جدوجہد کے حوالے سے تاریخ رقم کر رہی ہیں۔
"حادثہ ایک دَم نہیں ہوتا"۔
May 10, 2024