واٹر کمیشن صاف پانی کی عدم فراہمی کے معاملات پر آج سماعت کرے گا
کراچی(وقائع نگار) جسٹس ریٹائر امیر ہانی مسلم پر مشتمل واٹر کمیشن آج5 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ بلڈنگ میں سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے قائم کئے گئے واٹر کمیشن کے روبرو آج بھی مختلف وفاقی اداروں اور صوبائی محکموں کے افسران اور وکلاء اپنی پیش رفت رپورٹس پیش کریں گے۔