انڈر 16 سکولز قومی ہاکی چیمپئن شپ ملتان‘ ڈیرہ اور بہاولپور ڈویژن کے ٹرائلز 11 اور 12 نومبر کو ہونگے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف انڈر 16 سکول بوائز نیشنل ہاکی چیمپئین شپ کیلئے ملتان ڈویژن ، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن کی ٹیم کے ٹرائلز 11 اور 12 نومبر کو 10 بجے صبح بہاولپور سٹیڈیم پر ہونگے۔ تینوں ڈویژنز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائیگی۔ تینوں ڈویژن کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرائلز کے موقع پر اپنا (ب) فارم ہمراہ لائیں۔ سلیکشن کمیٹی میں چئیرمین و سابق اولمپئین ڈاکٹر عاطف بشیر ،کامران شریف اور ہارون سعید کو شامل کیا گیا ہے۔