کراچی، جیل سے 2دہشتگردوں کا فرارملزمان کی عبوری ضمانت پر فیصلہ 7نومبر تک محفوظ
کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل سے دو خطرناک دہشتگردوں کے فرار کے الزام میں سپریٹنڈنٹ سینٹرل حسن سہتو، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ کمال حسین شاہ بخاری اور جیلر ماجد کی عبوری ضمانت پر فیصلہ 7 نومبر تک محفوظ کرلیا۔ سینٹرل جیل سے دو خطرناک دہشت گردوں کے فرار کے بعد سرچ آپریشن سے متعلق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی۔ ضمانت ہر رہا جیل سپریٹنڈنٹ سینٹرل حسن سہتو، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ کمال حسین شاہ بخاری اور جیلر ماجد عدالت پیش ہوئے جبکہ سابق جیل سپریٹنڈنٹ غلام مرتضی شیخ اور ڈپٹی جیل سپریٹنڈنٹس عبدالرحمان شیخ کو بھی جیل سے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت پر فیصلہ 7 نومبر تک محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ