حضرت شاہ عبد الطیف بھٹا ئی کا عرس آج سے شروع ہو گا
کراچی ( وقائع نگا ر، کرائم رپو رٹر ) عظیم صو فی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 274 واں عرس آج سے شروع ہو گا۔ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح مزار پر چا در چڑھا کر کیاجائے گا۔ سیکیو رٹی کے سخت انتظا مات پو لیس اہلکا روں کے ساتھ رینجر ز اہلکا ر بھی تعینات مختلف مقا مات پر واک تھر و گیٹ لگا ئے گئے ہیں ۔ جبکہ ڈرون کیمرے کے ذریعے میلے کی نگرانی کی جا ئے گی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ایک عظیم صوفی بزرگ اور بین الاقوامی سطح کے بڑے شاعر ہیں ، جنہوں نے اپنے عہد کے حالات، واقعات، تفکرات، معاشرتی و معاشی صورتحال،عوام کے جذبات اور تصورات کو واضح انداز میں اپنی شاعری میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھ کی پہچان ہیں اور ان کے تصوف اور کلام کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے سنا جاتا ہے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے اوراس سلسلے میں درگاہ سے متصل تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے منتظمین /متعلقہ ادارے سے ہرممکن تعاون کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں/ زائرین اوردیگر شہریوں کی ممکنہ کثیرتعداد میں شرکت کے پیش نظر درگاہ کے اندرونی حصوں, اطراف اور درگاہ کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس اورباوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتیوں سمیت پولیس گشت, اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ, کڑی نگرانی وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو بھی مربوط اور م¶ثربنایا جائے۔
بھٹائی عرس