ملک میں جمہوریت‘ انسانی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف صحافیو ں نے بھرپور کردار ادا کیا: پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام صحافت کے عالمی دن کے موقع پر مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کا عنوان پاکستان کی ترقی میں صحافت کا کردار تھا۔ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو رکے صدر شیخ علی سعید ، ابو ہاشمی، یامین خان آزاد، میاں راشد، حمزہ شیخ نے کہا کہ پاکستان میں صحافت نے جمہوریت انسانی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے۔