واٹر بورڈ میں 225 معذوروں کی تقرری رکوادی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 225 معذوروں کی تقرری رکوادی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ تقرریاں اعلیٰ سطح پر سیاسی بنیادوں پر رکوائی گئں اور ہدایت کی گئی ہے کہ 2018 کے الیکشن کے پیش نظر پیش نظر تقرریاں روک دی گئی ۔ الیکشن سے سیاسی بنیادوں پر 225 معذوروں کی بھرتی ہوگی اور ان بھرتیوں سے سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا۔ چیئر مین کی جانب سے نئی ہدایات ملنے کے بعد تقرریاں موخر کی گئی ہیں۔ واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے چیئرمین کی ہدایت پر تسلیم خم کردیا تھا لیکن اس سے آئی جی سندھ نے پولیس کی سیاسی بھرتیاں کرنے سے انکار کردیا تھا اور میرٹ پر بھرتیاں کی تھیں۔