Waqt News
Tuesday | October 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • خیرات نہیں چاہئے، تیونس نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی
  • پاکستانی شہری کی جان و مال کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے: آرمی چیف
  • سعودی ولی عہد بغیر پروٹوکول کے ریاض کی سڑکوں پر
  • کراچی میں چھپائے گئے 50 ملین ڈالر حساس اداروں کے ریڈار پر  بڑی کارروائی کا امکان
  • بی جے پی رہنما پوجا دادو نےخودکشی کر لی

: ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جِسے

Jun 04, 2023 11:43 AM, June 04, 2023
  • سید روح الامین....برسرمطلب
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
: ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جِسے

سیّد روح الامین 
23 مئی 2023ءصبح ساڑھے نَو بجے خالہ صغیرہ کا واٹس ایپ پر پیغام مِلا سنا تو آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ ان کا پیغام تھا کہ روح الامین آپ کے نانا جان سیّد خلیل احمد وفات پا گئے ہیں۔ علم و حلم کے پیکر، ماہر تعلیم، گورنمنٹ پبلک ہائی سکول کا لو پنڈی کے بانی و ہیڈ ماسٹر سیّد خلیل احمد شاہ صاحب 1936ءمیں حافظ سیّد محمد عبداللہ شاہ کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم واڑہ عالم شاہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے چک نمبر 15 شمالی سے گجرات شہر میں تشریف لے آئے۔ بی۔ اے اور بی۔ ٹی کے امتحانات پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیئے۔ پھر اپنے دوست چودھری نذیر احمد کے ساتھ مِل کر ارشاد ہائی سکول جلالپور جٹاں میں ملازمت شروع کی۔ پھر دونوں نے مِل کر 1963ءمیں کالو پنڈی (ضلع منڈی بہاء الدین) میں ایک پبلک ہائی سکول کی بنیاد رکھی جسے بعد میں قومی تحویل میں لے لیا گیا پھر آپ اسی سکول میں ہیڈ ماسٹر بنا دئیے گئے۔ یوں اپنی حیاتِ مستعار کو تعلیم و تدریس کے لیے وقف کر دیا۔ ظاہری و باطنی خوبصورت شخصیت اور درد دِل رکھنے والی شخصیت تھے۔ غریبوں کی خدمت میں دِلی خوشی محسوس کرتے۔ درجنوں غریب، یتیم بچوں کی اپنی جیب سے نہ صِرف کفالت کی بلکہ انہیں تعلیم بھی دلوا۔ آپ کے دو بھتیجوں سیّد محمد عبداللہ قادری بن سیّد نور محمد قادری اور سیّد کبیر الدین (مرحوم) بن سیّد گلزار احمد نے آپ کے پاس رہ کر تعلیم حاصل کی۔ بھانجے سیّد یوسف رضا (مرحوم) کو بھی میٹرک کرایا۔ ناچیز نے بھی آپ کے پاس رہ کر تعلیم حاصل کی۔ آپ کی زوجہ ممانی جان سیّدہ طاہرہ جو کہ چند سال قبل رحلت فرما گئی تھیں، انتہائی شفیق اور نفیس مزاج کی مالکہ تھیں۔ نانا جان سیّد خلیل احمد شاہ اکثر فرماتے کہ گھر میں رکھ کر دوسرے بچوں کو تعلیم دلانا یہ میرا نہیں بلکہ میری بیگم طاہرہ کا کمال تھا۔ مجھے بخوبی یاد ہے کہ سکول میں نانا جان انگریزی کا مضمون پڑھاتے تھے۔ سکول سے آ کر کھانا کھانے کے بعد ہم سب کو گھراور گلی محلے میں کھیلنے کی مکمل آزادی تھی صِرف ان کی طرف سے یہ حکم تھا کہ سکول سے جو کام مِلے وہ ہر قیمت پر کرنا ہے۔ میری زندگی کے وہ پانچ سال س±نہری دور تھا۔ جتنی شفقت ، پیار اور محبت مجھے اِدھر سے مِلی وہ ناقابلِ بیان ہے۔ پھر نانا جان سیّد خلیل احمد شاہ صاحب اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے گجرات شہر محلہ مسلم آباد میں رہائش پذیر ہو گئے۔ اپنا تبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول بِیووالی جلالپور جٹاں روڈ گجرات کرا لیا۔ پھر کچھ عرصہ گورنمنٹ پبلک ہائی سکول نمبر 1گجرات میں بھی تدریسی فرائض سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اللہ نے آپ کو چار بیٹوں اور چار بیٹیوں سے نوازا۔ 
اپنی زندگی میں ہی سب بچوں کی نہ صرف شادیاں کیں بلکہ انہیں مکانات بھی بنا دئیے۔ 
نانا جان سیّد خلیل احمد شاہ کے دو کمرے تھے جن میں بے جی (سیّد خلیل احمد شاہ صاحب اور میری نانی امّاں کی والدہ صاحبہ) میری نانی امّاں اور میں اکٹھے رہتے۔ اسی صحن میں نانا جان کے دو بڑے بھائی سیّد نور محمد قادری اور سیّد گلزار احمد قادری بھی اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد میں سیّد خلیل احمد شاہ نے چک نمبر 15 شمالی سے اپنی زمین کا حصہ فروحت کر کے بچوں کو گجرات شہر میں علیٰحدہ علیٰحدہ مکان بنا دئیے۔ چند سال قبل ممانی جان سیّدہ طاہرہ کی وفات کے بعد نانا جان غمزدہ اورافسردہ رہنے لگے تھے۔ صوم و صلوٰة کے پابند اور درود شریف کا باقاعدگی سے وِرد جاری رکھتے۔ سب بچوں نے خدمت کا فریضہ بطریق احسن ادا کیا۔ بڑے صاحبزادے چن پیر (سیّد حسین تاجدار) ہر لمحہ خدمت کے لیے تیار رہتے۔ میری محترمہ والدہ سیّدہ شمیم اختر مدفون (بوکن۔ گجرات) سیّد خلیل احمد شاہ صاحب کی بھانجی ہیں۔ 
”کل نفس ذائقة الموت“ کے مصداق نانا جان سیّد خلیل احمد شاہ صاحب 87 سال کی عمر میں 23 مئی 2023ءکو اس جہانِ فانی سے رحلت فرما گئے۔ سوگواران و پسماندگان میں چار صاحبزادوں اور چار صاحبزادیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شاگرد اور عزیز و اقارب چھوڑے ہیں۔ اللہ کریم انہیں غریقِ رحمت فرمائے آمین 
بلندیوں کے مکینو! بہت اداس ہیں ہم 
زمین پہ آ کے کبھی ہم سے گفتگو تو کرو!

خیرات نہیں چاہئے، تیونس نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سید روح الامین....برسرمطلب

سید روح الامین....برسرمطلب

سید روح الامین....برسرمطلب

مشہور ٖخبریں
  • پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی ...

    Oct 02, 2023 | 18:12
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • پاکستان میں شدید زلزلے کی پیشگوئی

    Oct 02, 2023 | 15:41
  • "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے"

    Oct 03, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • خیرات نہیں چاہئے، تیونس نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد ...

    Oct 03, 2023 | 18:16
  • پاکستانی شہری کی جان و مال کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے: ...

    Oct 03, 2023 | 18:13
  • سعودی ولی عہد بغیر پروٹوکول کے ریاض کی سڑکوں پر

    Oct 03, 2023 | 18:09
  • کراچی میں چھپائے گئے 50 ملین ڈالر حساس اداروں کے ریڈار پر  ...

    Oct 03, 2023 | 18:03
  • بی جے پی رہنما پوجا دادو نےخودکشی کر لی

    Oct 03, 2023 | 18:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے"

    Oct 03, 2023
  • ایک پرانا کالم

    Oct 03, 2023
  • پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل سیاسی قیادت کا اصل ...

    Oct 03, 2023
  • بھارت نامہ

    Oct 03, 2023
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • 1

    پاک چین دوستی: خطے کے مستحکم مستقبل کی ضامن ہے

  • 2

    عساکرِ پاکستا ن دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے پر عزم

  • 3

    گردے کے غیرقانونی اپریشن کرنیوالا گروہ گرفتار

  • 4

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ضروری ہے

  • 5

    پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی

  • 1

    منگل ‘ 16 ربیع الاول 1445ھ ‘ 3 اکتوبر 2023ئ

  • 2

    پیر ‘ 15 ربیع الاول 1445ھ ‘ 2 اکتوبر 2023ئ

  • 3

    ہمیں 10 سال دیں‘ محکمے کو درست کر دیں گے: وزیرصحت پنجاب

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • چین کے 100 سال اور میرا اضمحلال

    Oct 03, 2023
  • دہشت گردی کی نئی لہر

    Oct 03, 2023
  • مزاحمت نہیں مفاہمت

    Oct 03, 2023
  • وزیر اعظم سانحہ مستونگ کے متاثرین کی خود دلجوئی ...

    Oct 03, 2023
  • جوانوں کا استاد

    Oct 03, 2023
  • آگ لینے آئی گھر والی بن بیٹھی

    Oct 03, 2023
  • بھارت میں بڑھتی شدت پسندی اور امریکی تشویش

    Oct 03, 2023
  • خالص کِھیر اور دکھلاوے کا عشق

    Oct 03, 2023
  • آئی جی پنجاب کی عوام دوست مہم

    Oct 02, 2023
  •  ظالمو! قاضی آگیا ہے 

    Oct 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رحمة اللعالمین(۱)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کا حسن ِ معاشرت

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کا حلم و عفو

  • 1

    احساس

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مملکت پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    دیدہ امید

  • 2

    نظریات

  • 3

    طبعِ مشرق

  • 4

    انقلاب

  • 5

    پایہ¿ تکمیل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group