قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں
فیصل اکرم نے 10 میچز میں 27 وکٹیں لیں
ملتان ( سپورٹس رپورٹر ) ملتان نوجوان کھلاڑی فیصل اکرم نے قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں فیصل اکرم نے 10 میچوں میں 27 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ دو مرتبہ میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین باؤلنگ 32 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔