قائداعظم ٹرافی‘ لاہور اور کراچی کا میچ برقت شروع نہ ہونے پر تحقیقات کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہورسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایل سی سی اے گراونڈ میں قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں روانڈ کا لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان میچ بروقت شروع نہ ہونے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو دو روز میں ذمہ دارانہ کا تعین کرئے گی۔ تین رکنی کمیٹی کے سربراہ سابق انٹرنیشنل امپائر میاں اسلم ہونگے دیگر ممبران میں حبیب شاہ اور رضا الکریم بٹ شامل ہونگے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز خان روکھڑی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی باڈی کو جان بوجھ کو بدنام کرنے کے لیے ایسا کیے جانے کا امکان ہے تاہم تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دارانہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شاہ ریز روکھڑی کا کہنا تھا کہ قائداعظم ٹرافی ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کی کارکردگی کی بنا پر کھلاڑی قومی اور ریجنل ٹیموں کا حصہ بنتے ہیں۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں 2 نومبر کا میچ پہلے سے شیڈول تھا تو ایسے میں گراونڈ سٹاف کی جانب سے زائد کیوں پانی لگایا گیا۔ رپورٹ تیار کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوائی جائے گی۔