دنیا بھر میں 325ملین افراد ہیپاٹائٹس کی کسی ایک قسم میں مبتلاہیں
نیویارک/اسلام آباد(صباح نیوز)دنیا بھر میں 325 ملین افراد ہیپاٹائٹس کی کسی ایک قسم میں مبتلا ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یرقان یاہیپاٹائٹس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں تین ملین مریض یپیاٹائٹس سی کی ادویات تک رسائی حاصل کر پائے ہیں۔اس دوران یپیاٹائٹس بی سے متاثرہ اٹھائیس لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔دنیا بھر میں تقریبا 325 ملین افراد یپیاٹائٹس کی چھ میں سے کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔ ڈبلیو ایچ نے یہ اعداد وشمار عالمی ہیپائٹس اجلاس کے موقع پر جاری کیے ہیں جو یکم سے تین نومبر تک برازیل کے شہر سان پاولو میں ہو رہا ہے۔