قومی کرکٹ ٹیم نے 14ٹی 20میچز میں سے12جیتے،نجم سیٹھی
لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے 14ٹی20میچز میں سے12میچز میں فتح حاصل کی تھی اور اسی کارکردگی کی وجہ سے شاہین نمبر ون ہونے کے مستحق تھے۔قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے ، اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سرا ہا ۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پاکستان ٹیم نے14ٹی 20میچزمیں سے12جیتے ہیں، پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20میں نمبر ون پوزیشن پرپہنچااور شاہین اس کامیابی کے مستحق تھے ، پاکستان زندہ باد۔