الیکشن کمشن کا چکوال کے ضمنی انتخاب میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر نوٹس، آج سماعت کرے گا
اسلام آباد(آن لائن)ا لیکشن کمشن نے چکوال میں پی پی 23ضمنی الیکشن میں 6 پولنگ سٹیشن پر خواتین کے ووٹ نہ ڈالے جانے پر سوموٹو نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن کمشن نے چکوال میں حلقہ پی پی 23کے ضمنی الیکشن میں 6پولنگ سٹیشن پر خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے پر ریٹرنگ آفسر کے خط کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام انتخابی امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے تاہم الیکشن کمشن پی پی 23چکوال سوموٹو کی سماعت آج بروز بدھ کو کرے گا۔