مصری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے: سمعیہ نواز
لاہور(لیڈی رپورٹر)مصری مسلمانوں پر ہونے والے ناروا سلوک پر مسلمان حکمرانو ں کی خاموشی افسوس ناک امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان سمعیہ نواز نے مصری مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں افراد کو بے گناہی کے باوجود ظلم و جبر کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔