قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ہیرا سائیں کو بری کر دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ماڈل کورٹ نمبر دو نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ہیرا سائیں کو بری کر دیا ۔ ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم عباس عرف ہیرا سائیں نے 70 سالہ ساتھی ملنگ کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا۔ملزم عباس عرف ہیرا سائیں کیخلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں 302 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔