مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری الیکشن مہم پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں: جاوید شاہ
شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری الیکشن کمپین پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں عوام اب ان کی باتوں آنے والے نہیں، انشاء اللہ 25 جولائی کو شیر دھاڑے گا ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا۔ یہ بات امیداور قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور امیداور صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہمارا ماضی آپ لوگوں کے سامنے ہے ہم نے کرپشن نہیں کی ہمارے دامن صاف ہیں ہم سرخرو ہوکر عوام کے پاس آتے ہیں ہمارا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے۔ بدلہ ہے ملتان بدلیں گے شجاع آباد کا نعرہ لگانے والے کو حلقہ کی عوام خوب جانتے ہیں عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہ ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں۔ نیا پاکستان بنانے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا ملک سے اندھیروں کو ختم کیا۔