الیکشن 2018 کیلئے (ن )لیگ کا آفیشل پوسٹر جاری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے الیکشن 2018 کیلئے آفیشل پوسٹر جاری کر دیا ٗ پوسٹر پر ’عوام کی خدمت ووٹ کی عزت‘ کا نعرہ درج ہے۔مسلم لیگ (ن )کے جاری آفیشل پوسٹر پر شہباز شریف اور نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ ساتھ (ن )لیگ کے اہم ترقیاتی منصوبوں اور کامیابیوں کی تفصیلات درج ہیں۔پوسٹرپر درج ان اہم منصوبوں اور کامیابیوں میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،موٹر وے، گوادر، اورینج لائن اور دانش اسکول کے نام درج ہیں۔