یوسی 41 کے چیئرمین شیخ ارشد کے ناشتے میں میئر، ڈپٹی میئر قومی و صوبائی امیدواروں کی شرکت
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) یوسی 41محلہ امامباڑہ میں چیئرمین شیخ ارشد نے مسلم لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں میئر سردار نسیم، ڈپٹی میئر چوہدری محمد طارق کے علاوہ این اے 60کے امیدوار محمد حنیف عباسی، این اے 62کے امیدوار دانیال تنویر چوہدری، صوبائی امیدواروں راجہ محمد حنیف، شیخ ارسلان حفیظ، شکیل اعوان اور راجہ محمد ارشد نے شرکت کی۔