دکان سیل کرنے کی کوشش، دکانداروں اور اہل محلہ نے فوڈ اتھارٹی افسران کو یرغمال بنا لیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)تھانہ جاتلی کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دکان سیل کرنے کی کوشش پر دکانداروں اور اہل محلہ نے خاتون سمیت اتھارٹی افسران کو یرغمال بنا لیا اور گاڑی کا محاصرہ کر کے شدیدنعرے بازی کی ، مظاہرین نے کانچ کی بوتلیں توڑ کر سڑک پر پھینک کر اتھارٹی کی خواتین افسران کا راستہ بند کردیا۔فوڈاتھارٹی کی آفیسر صائمہ اکرم نے پولیس کو بتایاکہ انھوں نے ٹیم کے ہمر زاہد جنر ل سٹور دولتالہ کا معائنہ کیا دوران چیکنگ مذکورہ سٹور سے گٹگاملا، اس بنا پر دوکان کو سیل کر نا چاہا لیکن شاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے شدید مزاحمت کی اور عوام کو ساتھ ملا کر گاڑی کامحاصرہ کر لیا بوتلیں توڑ کر روڈ کو بلاک کر دیا اور خطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہو ئے ٹیم کو واپس جانے کے لیے کہا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔