ناقص اشیائ‘کریانہ سٹورز سمیت  15فوڈیونٹس سربمہر

ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم، 1200 کلو خراب کھجور،580ساشے گٹکا، 288لیٹر ملاوٹی دودھ، 100کلو مضرصحت کیچپ تلف، پولٹری شاپس ، کریانہ سٹورز سمیت  15فوڈیونٹس سربمہر،ناقص صفائی پر54 فوڈپوائنٹس کو324,000ہزار روپے کے جرمانے عائد،417فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے512 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر417فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ پولٹری شاپس، کریانہ  سٹورزسمیت 15فوڈ یونٹس کو سیل کیاگیا۔دوران چیکنگ 1200کلو خراب کھجور،580ساشے گٹکا، 288لیٹر ملاوٹی دودھ، 100کلو مضرصحت کیچپ، 27کلوناقص خوراک، 20کلو بدبودار گوشت، 10کلو سرخ مرچ پاؤڈر تلف کیاگیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان لودھراں میں عوامی پولٹری شاپ، علی پولٹری شاپ کو زندہ مرغیوں کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے پر سیل کیاگیا۔بہاولنگر میں ارسلان سوئیٹس کو مٹھائی کی تیاری میں پھپھوندی زدہ کھویا کا استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ملتان میں پیراڈائز ہیز مارٹ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔مزید ساہیوال میں بلوچ ملک پوائنٹ کو دودھ میں ملاوٹ کرنے، حاجی آئس فیکٹری کو برف کے بلاکس میں حشرات پائے جانے پر سیل کیاگیا۔مزید کاروائی کے دوران راجن پور میں عرفات کاٹن آئل اینڈ آئس فیکٹری کو لیے گئے فوڈ آئٹمز کا سیمپل فیل ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان زندہ باد

تحریر: سردار عبدالخالق وصیپاکستان کا اناسیواں یومِ آزادی، چودہ اگست دو ہزار پچیس کو قومی تاریخ کے ایک نئے باب کے طور پر ...