اسلامک بینکنگ کے موضوع پرلاہور میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس ختم ہوگئی۔

اسلامی بینکاری کے بارے میں ایکسپو سنٹرلاہورمیں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک یاسین انورنے کہا کہ اسلامی بینکاری دنیا بھرمیں تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ دنیا میں اس وقت گیارہ سو کے قریب اسلامی مالیاتی ادارے کام کررہے ہیں اور ان کے اثاثے بہت جلد ایک کھرب ڈالرسے زائد ہوجائیں گے۔ کانفرنس کا انعقاد الہدی سنٹربرائے اسلامی بینکاری نے کیا تھا جس میں امریکہ ، ملایئشیا، انڈونیشیا، ساؤتھ افریقہ سمیت چوبیس ممالک نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اسلامی مایئیکرو فنانس اور شریعہ سٹینڈرڈ پر بھی سیرحاصل بحث ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن