چک بیلی خان، طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا
چک بیلی خان (نامہ نگار) چک بیلی خان میں14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے شکایت کے لئے بنائے گئے نظام روشنی کے نمبر پر ایس ایم کرنے سے دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بتایا جاتا ہے جبکہ عملی طور پر ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کی جاتی ہے بعض او قات تو بند ش کا دورانیہ اس سے بھی تجاوز کر جاتا ہے البتہ اوسطاً دورانیہ 14گھنٹے تک نوٹ کیا گیا ہے ان حالات میں بچے بوڑھے اور بیمار سخت اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں،عوامی حلقوں نے وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔