’’مزدور عالمی استعماری سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف متحدہوجائیں‘‘
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ یکم مئی دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا عالمی دن ہے ۔مزدور عالمی استعماری سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف متحد ہو جائیں۔عوامی تحریک کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیمینار سے ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے ووٹ بنک پر اقتدار میں آنے والے آج قومی دولت سے بینک بھررہے ہیں۔ مزدوروں کیلئے پالیسیاں دینے والے مزدوروںکے سب سے بڑے دشمن ہیں۔سیمینار سے قاضی فیض السلام، ناصر اقبال،شوکت چودھری، محمد اکبر ،اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہمزدوروں کی محرومیاں ایام منانے سے نہیں بلکہ انہیں اسلام کے دیئے ہوئے حقوق دینے سے ختم ہونگی۔اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ بے روزگاری اور فقرفاقہ کے سبب خودکشی کرنے والوں کابوجھ حکومت وقت کے کندھوں پر ہوتا ہے۔جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مزدوروں کو حقوق دئیے بغیر قومی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ سانحہ شکاگو نے سرمایہ دارانہ نظام کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا تھا، جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے مزدور تنظیموں کے مزدور کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ ماہانہ مقرر کی جائے۔