بدامنی کے ذمہ دار حکمران ہیں: ظفر جبار چشتی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی نے کہا کہ بدامنی کے ذمہ دار حکمران ہیں پاکستانی عوام کے لئے امید کی واحد کرن نظام مصطفٰی کا نفاذ ہے۔ گذشتہ روز نظام مصطفٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی خواہشیں قیامت تک پوری نہیں ہو سکتیں۔ غنڈہ گردی، بلیک میلنگ اور تعصبات پر مبنی غیر ملکی اشاروں پر سیاست کو ختم کر کے ہی پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو حاصل کرنے کیلئے قوم کو انقلاب نظام مصطفٰی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ تیار رہنا ہو گا۔