سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے 2 ڈرون مار گرائے خمیس مشیط شہر بچ گیا
ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمنی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔ سعودی میڈیا SPA نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے ان ڈرونز کو سرحد پر ہی مار گرایا گیا۔ ایران نواز یمنی باغیوں نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی فورسز نے یمن میں گولہ باری بھی کی۔ سعودی اتحادی فورسز یمن میں ان باغیوں کے خلاف عسکری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔باغیوں نے خمیس مشیط شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،ترجمان سعودی فضائیہ کے مطابق حوثیوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے کوشش کی ہے جو کامیاب نہ ہو سکے ،انکی طرف سے اب تک پانچ ہزار بار جنگ بندی کی ریکارڈ خلاف ورزی ہوئی ہے ،سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق کولیشن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یہ بات کہی۔