شعیب ملک کی اپنی اہلیہ کیساتھ جم میں ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنی بیوی ثناء جاوید کیساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی،یہ ویڈیو دونوں کی جم میں ٹریننگ کے دوران بنائی گئی۔شعیب اورثناء جاوید کی جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے اس ویڈیو کو ان کے جم ٹرینر نےوائرل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو انکے جم ٹرینر کیجانب سے لیک کی گئی ہے جس میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کو ایک ساتھ جم ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شعیب ملک ویسے بھی اپنی فٹنس کیوجہ سے مشہور ہیں لیکن ویڈیو کی خاص بات ثناء جاوید کی اپنے شوہر کیساتھ برابر کی ایک جیسی ٹریننگ کرناہے۔ 
جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے یہ مناظر سب سے پہلے انکی جم کے ٹرینر کیجانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے گئے جن پر سوشل میڈیا صارفین کیجانب سےاس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی 20 جنوری 2024 کو ہوئی تھی،اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاجب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...