جے یو آئی کسی کو اسمبلیوں سے دھکیلنا نہیں چاہتی‘ مسئلہ آئین کی بالادستی ہے: مولانا امجد
لاہور (سپیشل رپورٹر) جے یوآئی کو کسی بھی سیاسی قوت کو اسمبلیوں سے باہر دھکیلنے کا شوق نہیں ہے مسئلہ آئین کا ہے آئین میں جو جو بات واضح ہے وہ سب جانتے ہیں، پی پی کے راہنما سید خورشید شاہ آئین کو جاننے کے باجود کیوں انجان بن رہے ہیں، یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان گذشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔