پیر عزیز الرحمن ہزاروی والدہ کی علالت کے باعث دارالعلوم فاروقیہ کے جلسہ میںشرکت نہ کر سکے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز عالم دین اور دارالعلوم ذکریا کے مہتمم پیر عزیز الرحمن اپنی والدہ محترمہ کی شدید علالت کی وجہ سے دارالعلوم فاروقیہ کے جلسہ تقسیم اسناد و ختم بخاری شریف میں شرکت نہ کر سکے۔ انہوں نے جلسے کی صدارت کرنا تھی۔ انکی نمائندگی ان کے صاحبزادے مفتی اویس عزیز نے کی۔ تاہم پیر عزیز الرحمن کی عدم شرکت کے باعث جلسے کی صدارت کا اعلان نہ کیا جا سکا۔