فیروز والہ میں سستی ترین شادی تقریب محض دس ہزار روپے خرچ آیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) جامع مرکزی مسجد لبیک یار سول اللہ کامران پارک شاہدرہ کے نائب خطیب قاری حافظ گل فراز کی شادی کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی جس میں علماء اکرام اور سماجی ارکان کے علاوہ دونوں فیملیز کے مختصر مہمانوں نے شرکت کی اس شادی کی تقریب پر تقریباً دونوںطرف سے دس ہزار روپے خرچہ کیا گیا۔ شادی میں امیر ختم نبوت الحاج صاحبزادہ نصیر احمد قادری ، علامہ مفتی علی زین ، علامہ ذبیع اللہ قادری ، حافظ سمیع اللہ ، حافظ شعیب احمد ، قاری گل حسین ، حافظ محمد رضوان ، قاری امداد علی، سیٹھ ریاض احمد، سیٹھ محمد اعظم اور محمد طارق نے شرکت کی۔ اس شادی کی سادہ تقریب سے ثابت کیا گیا کہ کم خرچہ پر شادی کرنا ایک روایت قائم کی جائے۔