یو ایم ٹی:تمباکو نوشی کے عالمی دن پر اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکناوجی میں تمباکو نوشی کے عالمی دن پر آفس آف پارٹیسپینٹس افیئرز کی اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار منعقد کیاگیا۔ سیمینار میں ریجنل ڈائریکٹرریٹ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈئر سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریجنل ڈائریکٹرریٹ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈئر سکندر حیات نے سیمینار سے خطاب کرتے یو ایم ٹی انتظامیہ اور اے این ایف سوسائٹی یو ایم ٹی کے طلباء کی کاشوں کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارہ مستقبل ہیں لہٰذا ہمیں انہیں تمباکو نوشی اور دیگر نشوں جیسی لعنت سے دور رکھنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن