ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کی اسپین منتقل ہونے کی تصدیق

امریکی اداکارہ اور سماجی و انسانی فلاح بہبود کےکاموں کے لیے معروف امبر ہرڈ نے سابق شوہر جونی ڈیپ کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے کے بعد پہلی بار اپنے اسپین منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اسپین منتقل ہوگئی ہیں۔ انہیں یہاں رہنا بہت پسند ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسپین کے صدر مقام میڈرڈ میں رہیں گی۔واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ یوں تو کافی معروف ہیں لیکن ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ کی جانب سے 2022ء کے دوران ان کے خلاف بہت زیادہ مشہور ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے کی وجہ سے وہ توجہ کا مرکز بنیں۔ اس مقدمے میں عدالت نے 37 سالہ امبر ہرڈ کو سابق شوہر جونی ڈیپ کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کے طور 10 ملین ڈالر اور اضافی ساڑھے تین لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔