وقت کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، شیر افضل مروت کا ورکرز کنونشن سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وقت کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو عوام اور کارکن پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ 

تخت بھائی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہونے چاہیے، شہداءنے اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہے،ہم غازیوں اور شہداء کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے،سخت حالات میں کنونشن اس بات کی عکاسی ہے کہ خیبرپختونخوا کپتان کا ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتحابات کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کی راہ میں روکاوٹیں ڈالناناانصافی ہے،پی ڈی ایم نے عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کو بے روزگاری،غربت اور بدامنی تحفے میں دیا، نواز شریف کو زبردستی عوام پرمسلط کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...