امام الحق کا شادی پر بابر اعظم کو پیغام

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے بابر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “دیکھ لو بھولا نہیں میں”قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بابر اعظم کو دیئے گئے پیغام میں لکھا کہ وہ کچھ “بھولے” نہیں ہیں۔کرکٹر امام الحق نے لکھا کہ “شادی تو ہو گئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں”امام الحق نے یہ پوسٹ بابر اعظم کی پوسٹ کے جواب میں لکھی جس میں بابر اعظم نے امام الحق کو دُعائیں دیتے ہوئے لکھا تھا کہ “زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دُنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔ آج کے بعد کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کی بھی کوشش کرنا، دوستوں کو بھول نہ جانا”

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...