گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا دورہ خیبر پی کے ‘لنڈی کوتل میں افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ دو روزہ دورے پر خیبر پی کے پہنچے۔ پہلے روز انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کادورہ کیا اور پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمودبھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ سیکورٹی حکام کی جانب سے ایجنسی میں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کے کردار کوسراہا۔