پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے ’’انا‘‘ سے باہر نکلنا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالاء طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے،حکومت عوام کوصحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے کل کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔